Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / نوادہ میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ، آتشزنی

نوادہ میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ، آتشزنی

نوادہ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع نوادہ میں آج پوسٹر پھاڑنے کے معاملے میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہو گئی۔ ضلع مجسٹریٹ منوج کمار نے یہاں بتایا کہ نوادہ شہر تھانہ کے سدبھاؤنا چوک پر لگائے گئے پوسٹر کو کچھ شرپسندوں نے پھاڑ دیا جس سے دوسرے گروپ کے لوگ مشتعل ہوگئے اور کچھ دکانوں میں آگ لگا دی۔ دونوں دھڑوں کی جانب سے پتھراؤ کی صورت میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر حکام کے ساتھ بڑی تعداد میں پولس فورس کو موقع پر بھیجا گیا۔ پولیس نے ہنگامہ کرنے والے لوگوں کو بھگادیا ہے ۔ فی الحال حالات کشیدہ لیکن کنٹرول میں ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT