Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / نواز۔ اوباما ملاقات: نیوکلیئر معاہدے کا امکان نہیں

نواز۔ اوباما ملاقات: نیوکلیئر معاہدے کا امکان نہیں

واشنگٹن۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صدر سیول نیوکلیئر معاملت کا امکان نہیں ہے حالانکہ اس بارے میں عامی گوشوں میں کافی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، وائٹ ہائوس نے یہ بات کہی لیکن یہ تسلیم کیا کہ امریکہ نیوکلیئر سلامتی اور حفاظتی اقدامات سے متعلق مسائل پر اسلام آباد کے ساتھ بات چیت کررہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر براک اوباما کی ملاقات میں نیوکلیئر معاہدے پر بات ہوگی لیکن جوہری معاہدہ ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف رواں ماہ 20 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچیں گے جہاں 22 اکتوبر کو ان کی امریکی صدر سے ملاقات ہوگی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے دورے کے دوران امریکہ، ہندوستان کی طرح پاکستان کو بھی جوہری معاہدے کی پیشکش کرسکتا ہے جس کے بعد پاکستان کیلئے بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہونے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جوش ارنسٹ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکی میڈیا کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ عوامی سطح پر امریکہ اور پاکستان کے درمیان جوہری معاہدے کے حوالے سے جو باتیں گردش کر رہی ہیں،

حقیقت اس سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان جوہری سلامتی کی اہمیت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کے خیال میں نواز شریف اور براک اوباما کے درمیان ملاقات میں بھی یہ معاملہ زیر غور آئے گا۔ جوش ارنسٹ نے قندوز میں امریکی بمباری کا نشانہ بننے والے اسپتال میں ’پاکستانی جاسوس‘ کی موجودگی کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ انہیں اس تعلق سے کوئی علم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قندوز میں ایم ایس ایف کے زیر انتظام چلائے جانے والے اسپتال میں امریکی طیاروں کی بمباری میں اسپتال کے عملے اور مریضوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی میڈیا میں تجزیہ کاروں کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بمباری کا نشانہ بننے والے اسپتال میں ایک پاکستانی جاسوس بھی موجود تھا جو اسپتال کو طالبان کی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کیلئے استعمال کر رہا تھا۔ جوش ارنسٹ نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع نے اس واقعہ کے حوالے سے اب تک کوئی رپورٹ پیش نہیں کی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT