Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / نواز شریف، راحیل کے ساتھ سعودی عرب روانہ

نواز شریف، راحیل کے ساتھ سعودی عرب روانہ

فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور سیکوریٹی پر بات چیت کیلئے شاہ سلمان کی دعوت
اسلام آباد ۔ 9 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف تین روزہ سرکاری دورہ پر آج سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ تیل کی دولت سے ماللا مال ملک کے اعلیٰ سطحی  ذمہ داروں کے ساتھ سیکوریٹی کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ دہشت گردی کے خلاف 34 اسلامی ملکلوں کے اتحاد کی قیادت  سعودی عرب ہی کر رہا ہے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ’نارتھ تھنڈر‘ فوجی مشق کے مشاہدہ کیلئے مدعو کیا تھا ۔ اس مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے متعدد سربراہان مملکت مدعو کئے گئے ہیں۔ نواز شریف ، جن کے ساتھ سربراہ اف واج جنرل راحیل شریف بھی دورہ کر رہے ہیں۔ 9 تا 11 مارچ اپنے قیام کے دوران سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ علاوہ ا زیں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں سعودی عرب سے تعاون کی پیشکش کریں گے ۔ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کیلئے سعودی عرب کی طرف سے تشکیل شدہ 34 اسلامی ممالک کے اتحاد میں پا کستان بھی شامل ہے ۔ سعودی عرب کے شمالی علاقہ میں جاری فوجی مشقوں میں بشمول پاکستان تقریباً دو درجن ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ اس کا اصل مقصد دہشت گرد گروپوں سے لاحق خطرات کا جواب دینے کیلئے تربیت کو بہتر بنانا ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بشمول دفاع اور مخالف دہشت گرد مہم کئی شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔ پاکستان متعدد مرتبہ واضح کرچکے ہیں کہ سعودی عرب علاقائی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کے کسی خطرہ کی صورت میں وہ اس ملک کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT