Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / نواز شریف امریکی دورہ پر روانہ

نواز شریف امریکی دورہ پر روانہ

اسلام آباد۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نواز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ براک اوباما سمیت اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم امریکی صدر اوباما کی دعوت پر امریکہ روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ ان سے 22 اکٹوبر کو ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران افغانستان میں قیام امن اور ہندوستان کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف آج لندن میں قیام کے بعد کل امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گے۔ امریکہ روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات تسلی بخش طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور خودمختار مملکت پاکستان کی جمہوری اقدار ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT