Tuesday , September 26 2017
Home / پاکستان / نواز شریف اور جان کیری کی ٹیلیفون پر بات چیت

نواز شریف اور جان کیری کی ٹیلیفون پر بات چیت

اسلام آباد 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے جان کیری کو افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا۔انھوں نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں پائیدار امن کے لیے مخلص ہے۔یہ بات انھوں نے منگل کو دیر گئے امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری سے ٹیلی فون پر ہوئی گفتگو میں کہی۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری نے گزشتہ اتوار کو اٹک میں ہوئے دہشت گرد حملے پر تعزیت کے اظہار کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا تھا اور گفتگو میں بعض دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔اٹک کے گاؤں شادی خان میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیا۔وزیراعظم نے جان کیری کو افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی پاکستانی کوششوں سے آگاہ کیا۔

بچوں کا جنسی استحصال، ایک ملزم کی درخواست ضمانت منظور
لاہور 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں سب سے بڑے بچوں کے جنسی استحصال اسکینڈل میں ملوث ایک مشتبہ ملزم کی پاکستان کی ایک عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی جبکہ دیگر پانچ افراد کی درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔ صوبہ پنجاب کے اس چائلڈ سیکس اسکینڈل میں 280 بچوں کا جنسی استحصال کیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ جس کی قیادت جسٹس محمد انوارالحق نے کی، نے مشتبہ ملزم تنزیل الرحمن کی عبوری ضمانت 31 اگسٹ تک منظٰر کرلی جبکہ دیگر پانچ ملزمین کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا گیا۔ گزشتہ ماہ اس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا اور اُن پر جنسی استحصال اور بدفعلی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ تنزیل الرحمن کو ہائی کورٹ کا ملازم بتایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT