Sunday , September 24 2017
Home / پاکستان / نواز شریف سرجری کے بعد برطانیہ سے پاکستان واپس

نواز شریف سرجری کے بعد برطانیہ سے پاکستان واپس

لاہور ، 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف برطانیہ سے آج پاکستان کو واپس ہوئے۔ انھوں نے لندن میں 48 دن گزارے جہاں اُن کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی۔ پی آئی اے کی خصوصی بوئنگ ۔ 777 فلائٹ نے 66 سالہ شریف اور اُن کے 25 رکنی لندن کیمپ آفس اسٹاف کو وطن واپس پہنچایا۔ لاہور ایرپورٹ پر نواز شریف نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بہتر صحت محسوس کررہے ہیں۔ پناما پیپر لیکس سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے تیار ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT