Wednesday , October 18 2017
Home / پاکستان / نواز شریف عہدوں کے لالچی مشیروں سے بچیں، شہباز شریف

نواز شریف عہدوں کے لالچی مشیروں سے بچیں، شہباز شریف

اسلام آباد۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو عہدوں کے لالچی مشیروں سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی میں اختلافات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ کی قیادت بعض نئے آنے والے مشیروں سے بچے جنہوں نے غلط مشورے دیے اور جنہیں صرف اپنی گاڑی اور عہدے سے مطلب ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کئی کئی سال پرانے رہنما اور کارکن موجود ہیں جنہوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں اور تشدد کا شکار بھی ہوئے۔ ان کی مشاورت سے فیصلے کریں گے تو پھر کوئی ہمارا بال بھی بیکا نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک نواز شریف نے اچھے اور بروں کو پہچان لیا ہوگا۔ ان کے پاس طویل سیاسی تجربہ ہے لہٰذا اسی کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ ایسے مصاحبین اور مشیروں سے گھرے ہوئے نہ رہیں جو انہیں غلط مشورے دیتے ہوں۔

TOPPOPULARRECENT