Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / نواز شریف نے شادی میں مودی کی دی گئی پگڑی باندھی

نواز شریف نے شادی میں مودی کی دی گئی پگڑی باندھی

لاہور ۔ /27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے نواسی کی شادی میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بطور تحفہ دی گئی گلابی پگڑی باندھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے راجستھانی گلابی پگڑی باندھ رکھی تھی جو مودی نے جمعہ کو دورہ پاکستان کے موقعہ پر انہیں بطور تحفہ دیا ہے ۔ پی ایم ایل (این) ذرائع نے بتایا کہ مودی کے اس تحفہ کی نواز شریف نے جس طرح قدر کی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پڑوسی ملک کے ساتھ بہتر تعلقات کے معاملہ میں وہ کسی قدر سنجیدہ ہیں ۔ نواز شریف کی نواسی مہرون نساء جو مریم نواز کی لڑکی ہے ،کی شادی مشہور صنعتکار چودھری منیر کے فرزند راحیل منیر کے ساتھ انجام پائی ۔ آج تقریب ولیمہ میں تقریباً دو ہزار مہمان شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT