Friday , September 22 2017
Home / پاکستان / نواز شریف پھر احتساب بیورو سے غیر حاضر

نواز شریف پھر احتساب بیورو سے غیر حاضر

لاہور 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے افراد خاندان آج دوسری مرتبہ بھی قومی احتساب بیورو میں پیش ہونے میں ناکام رہے ۔ ایجنسی ان تمام سے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات میں پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے ۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان عاصم علی نوازش نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے فرزندان حسن شریف اور حسین شریف کے علاوہ ان کی دختر مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن ( ریٹائرڈ ) صفر کو قومی احتساب بیورو نے آج طلب کیا تھا لیکن وہ ایجنسی کے روبرو حاضر نہیں ہوئے ۔ نواز شریف ‘ ان کے فرزندان ‘ دختر اور داماد کو ایک کیس کے سلسلہ میں طلب کیا گیا تھا جو مریم نواز کے کسی بیرونی کمپنی کے استفادہ کنندگان میں شامل رہنے سے تعلق ہے ۔ نواز شریف کے علاوہ ان کے فرزندان کو جمعہ کو ایک علیحدہ کیس میں طلب کیا گیا تھا جس کا تعلق رشوت اور منی لانڈرنگ کے الزامات سے ہے تاہم اس وقت بھی یہ لوگ این اے بی میں حاضر نہیں ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT