Sunday , August 20 2017
Home / پاکستان / نواز شریف کا ہندوپاک معطل مذاکرات پر اوباما سے تبادلہ خیال

نواز شریف کا ہندوپاک معطل مذاکرات پر اوباما سے تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف ہندوپاک کے درمیان امن مذاکرات کے معطل ہوچکے سلسلہ پر اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر صدر امریکہ بارک اوباما سے تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان کے قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز نے یہ بات بتائی۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی توثیق کی کہ وزیراعظم نواز شریف آئندہ ہفتہ دورہ امریکہ کے موقع پر ہندوپاک امن مذاکرات (جس کا سلسلہ اب معطل ہوچکا ہے) کے موضوع پر بارک اوباما کیساتھ بھی تبادلہ خیال کرینگے۔ توقع ہیکہ 22 اکٹوبر کو نواز شریف اوباما سے ملاقات کرینگے۔ اوباما نے نواز شریف کو دورہ امریکہ کی دعوت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT