Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / نواز شریف کی آمد ، امریکی کانگریس میں خیرمقدمی قرارداد

نواز شریف کی آمد ، امریکی کانگریس میں خیرمقدمی قرارداد

واشنگٹن۔18اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے دورہ امریکہ کے موقع پر یہ سینئر رکن مقننہ نے ایک قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جاری تائید کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ سرکاری دورہ امریکہ پر وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا خیرمقدم کرتے ہوئے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف جمہوری طور پر منتخبہ پاکستانی قائد ہیں اور وہ پہلے کامیاب جمہوری  انقلابی تبدیلی کی علامت ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں نظرآتی ہے ۔ قرارداد امریکی کانگریس کی رکن شیلاجیکسن لی نے ایوان کی اُمورخارجہ کمیٹی کو روانہ کی ہے ۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ پاکستانی القاعدہ اور دیگر دہشت گرد نٹ ورک کے حملوں کے شکار ہیں ۔ 50ہزار سے زیادہ پاکستانی ان حملوں میں اپنی جانیں ضائع کرچکے ہیں ‘ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کامیاب فوجی کارروائی عسکریت پسندوں کے خلاف سرحدی علاقوں میں شروع کر رکھی ہے اور زبردست اشیاء اور قیمتی اسلحہ ضبط کئے ہیں ۔ نواز شریف قومی لائحہ عمل نافذ کرنے والے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے امریکہ کا دورہ کررہے ہیں ۔
اس کمیٹی کا مقصد دہشت گردی کو شکست دینا اور دیگر پاکستانی کمیٹیوں بشمول مذہبی و لسانی اقلیتوں کی کمیٹیوں کو بحفاظت زندگی گذارنے کا تیقن دینا ہے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کئی زبردست مواقع پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت ‘ تعلیم اور ترقیات کے ذریعہ عوام سے عوام کے تبادلوں کے حاصل ہیں ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 10سال میں امریکہ نے پاکستان کی تائید اور امداد کی ہے تاکہ وہ اپنے صیانتی اور معاشی چیلنجوں کا سامنا کرسکے ۔ قرارداد میں پاکستانی عوام سے دہشت گردی کے خلاف ان کی جنگ میں اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ جمہوری طریقہ کار کی پاکستان نے تائید کرتے ہوئے قرارداد کے ذریعہ ایک بار پھر توثیق کی گئی ہے کہ دوستانہ اور دفاعی شراکت داری جمہوری پاکستان کے ساتھ قائم کی جانی چاہیئے ۔ نواز شریف توقع ہے کہ 20اکٹوبر کو امریکہ پہنچیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT