Friday , September 22 2017
Home / پاکستان / نواز شریف کی درخواست نظر ثانی نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج

نواز شریف کی درخواست نظر ثانی نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد۔/26اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پناما گیٹ مقدمہ میں اپنی نااہلی کے خلاف چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں آج ایک اور درخواست نظر ثانی دائر کی۔ 67سالہ نواز شریف متحدہ عرب امارات میں اپنے ایک بیٹے کی کمپنی میں بحیثیت ملازم ورک پرمٹ ( اقامہ ) رکھتے ہوئے ملک میں وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز رہنے کے سبب 26 جولائی کو عدالت عظمیٰ کی بنچ کی طرف سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے خلاف نواز شریف نے تازہ درخواست نظر ثانی دائر کرتے ہوئے عدالت سے 28جولائی کے فیصلے کو منسوخ و کالعدم کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں انہوں نے کبھی کوئی تنخواہ نہیں لی تھی اور اس مسئلہ کا اصل مقدمہ سے کوئی تعلق بھی نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT