Friday , August 18 2017
Home / پاکستان / نواز شریف کے بیرونی دوروں پر 638 ملین روپئے کے مصارف

نواز شریف کے بیرونی دوروں پر 638 ملین روپئے کے مصارف

اسلام آباد ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو اس وقت ان کے بیرونی دوروں پر 638 ملین روپئے کی خطیر رقم خرچ کرنے پر شدید تنقیدوں کا سامنا ہے۔ ایک اوسط کے مطابق نواز شریف نے اب تک اپنی میعاد کا ہرپانچواں دن بیرونی ملک میں گذارا ہے۔ وزارت امورخارجہ نے کل قومی اسمبلی کو بتایا کہ نواز شریف نے اب تک اپنے 65 بیرونی دوروں کے دوران اپنی میعاد کے 185 ایام بیرونی ممالک میں گذارے ہیں جہاں ان کے ساتھ ان کے 631 اسٹاف افسران بھی شامل رہے۔یاد رہے کہ نواز شریف جون 2013ء میں برسراقتدار آئے اور ان کے بعد ان کے بیرونی دوروں کا سلسلہ شروع ہوگیا حالانکہ اپوزیشن اور میڈیا نے انہیں ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم اس سے نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوا اور عوامی خزانے پر 638.27 ملین روپیوں کا بوجھ عائد ہوا۔ جو تفصیلات پیش کی گئی ہیں اس کے مطابق نواز شریف نے برطانیہ کا 17 بار دورہ کیا۔ امریکہ کا دورہ کے دوران انہوں نے جملہ 18 ایام وہاں گذارے جبکہ انہوں نے چار بار امریکہ کا دورہ کیا۔ اسی طرح انہوں نے چین کا بھی چار بار دورہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT