Friday , August 18 2017
Home / پاکستان / نواز شریف کے تین قریبی رفقاء کی فوجی سربراہ راحیل شریف سے ملاقات

نواز شریف کے تین قریبی رفقاء کی فوجی سربراہ راحیل شریف سے ملاقات

اسلام آباد ۔28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں آج کل یہ خبریں گشت کررہی ہیں کہ سیول اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور شاید اسی تناظر میں وزیراعظم نواز شریف کے تین اعلیٰ سطحی رفقاء نے پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیرمالیات اسحاق ڈار نے فوجی سربراہ سے گذشتہ شام ملاقات کی۔ انٹر سرویسیس پبلک ریلیشنز جو فوج کا امور عامہ کا ایک حصہ ہے، کے مطابق ملاقات راولپنڈی کے آرمی ہاؤس میں ہوئی جو دیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔ آئی ایس آئی سربراہ جنرل رضوان اختر بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT