Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’نوبال‘ پر طنز ، بنگلہ دیش میں کرکٹر ہلاک ہوگیا

’نوبال‘ پر طنز ، بنگلہ دیش میں کرکٹر ہلاک ہوگیا

ڈھاکہ ، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ایک کم عمر کرکٹر کو ایک حریف بیٹسمن نے مبینہ طور پر اسٹمپ کے ذریعے ہلاک کرڈالا کیونکہ اُس نے ’نو بال‘ کے معاملے میں امپائر پر طنز کیا تھا، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ مقامی پولیس سربراہ بھوئیان محبوب حسن نے بتایا کہ 16 سالہ بابل شِکدار گزشتہ روز دارالحکومت ڈھاکہ میں دوستوں کے ساتھ پڑوس میں ایک میچ کے دوران وکٹ کیپنگ کررہا تھا کہ خاطی بیٹسمن کو آؤٹ قرار دیا گیا۔دراصل بابل نے کچھ ایسی بات کہی تھی کہ امپائر شاید دوبارہ بیٹسمن کے تئیں جانبداری برت کر بولر کی گیند کو ’نوبال‘ قرار دیں گے، اور بیٹسمن کو کریز پر برقرار رہنے کا موقع ملے گا، جیسا کہ پچھلی گیند پر امپائر یہی کچھ کیا تھا۔ حسن نے نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ’’اس پر بیٹسمن مشتعل ہوگیا اور وکٹ اُکھاڑ کر بابل کے سر کے پچھلے حصے پر زوردار ضرب لگائی۔ وہ میدان پر گرپڑا اور کلینک پہنچانے کے دوران فوت ہوگیا‘‘۔ پولیس اب اُس بیٹسمن کی تلاش میں ہے جو موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT