Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی او لیول میں شاندار کامیابی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی او لیول میں شاندار کامیابی

لندن۔ 22 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے او لیول میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے سرگرم 18 سالہ ملالہ کی اس کامیابی کا اعلان ان کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ ملالہ کی اس کامیابی سے صرف اُن کے والد ہی خوش نہیں ہوئے بلکہ پوری دنیا میں موجود ان کے فینز بھی انھیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
شمالی فلپائن میں سمندری طوفان
منیلا ۔ 22 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی فلپائن میں ٹائیفون گونی کے نتیجے میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس سمندری طوفان کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں دو افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں جب کہ کم از کم 12 سو افراد کو ہفتے کے دن محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا پڑا۔ طوفان کے باعث تائیوان نے بھی اپنے متعدد جزائر سے مقامی آبادی کو دیگر مقامات کی جانب منتقل کیا ہے، جب کہ فوجی دستوں کو بھی تیار رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT