Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / نوبل پرائز جیتنے والی شخصیت کو 100کروڑ انعام۔ چندرا بابو

نوبل پرائز جیتنے والی شخصیت کو 100کروڑ انعام۔ چندرا بابو

تروپتی۔/4جنوری، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست سے نوبل انعام جیتنے والی کسی بھی شخصیت کو100کروڑ روپئے انعام کا اعلان کیا۔ سری پدماوتی ویمنس یونیورسٹی میں نیشنل چلڈرنس سائنس کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کو مشورہ دیا کہ جو بھی کام کریں اس سے بھرپور لطف اندوز ہوں اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سخت محنت کریں۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹی اختراعات بڑی دریافت کا موجب بنتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT