Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / نوبل کمیٹی کی خاتون صدرنشین کا انتقال

نوبل کمیٹی کی خاتون صدرنشین کا انتقال

اوسلو ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ناروے میں نوبل کمیٹی کی خاتون صدرنشین کیسی کلیمن فائیو جن کے ذمہ امن کے شعبہ میں نوبل انعام حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کا انتخاب کرنا تھا، طویل علالت کے بعد 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق 2014ء میں آنجہانی صدرنشین پستان کے کینسر میں مبتلاء ہوگئی تھیں تاہم ان کا علاج جاری تھا۔ ہزاروں کوششوں کے باوجود ان کے مرض میں کوئی افاقہ نہیں ہوا جس کے بعد انہوں نے کمیٹی کے متعدد اجلاس میں شرکت بھی نہیں کی۔ ان کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم ناروے ایرنا سولبرگ نے فیس بک پر کہا کہ آنجہانی کلیمن نوجوان خواتین کیلئے ایک رول ماڈل تھیں۔ نوبل کمیٹی کے اہم فیصلوں میں آنجہانی کا نمایاں رول ہوا کرتا تھا۔ ان کے دو بچے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے آخری رسومات کے بارے میں ہنوز کوئی ا طلاع نہیں دی ہے ۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT