Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / نوجوانوں پر ملک کا مستقبل منحصر : نتیش

نوجوانوں پر ملک کا مستقبل منحصر : نتیش

پٹنہ10جون (سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نوجوانوں کو ملک کا مستقبل بتایا اور کہا کہ نوجوانوں پر ہی پوری قوم کا مستقبل منحصر ہے ۔ انھوں نے آج یہاں سمراٹ اشوک کنونشن سنٹر میں منعقدہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں پر ہی پورے ملک کا مستقبل منحصر ہے۔ ہندوستان میں نوجوان آبادی بقیہ ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے اور ملک کے اندر سب سے زیادہ نوجوان آبادی متناسب طور پر بہار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنے آپ میں کافی اہم بات ہے کہ آج اس پاٹلی پترا نیشنل یوتھ پارلیمنٹ میں نوجوانوں کی طرف سے مختلف سماجی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔ چیف منسٹر نے مگدھ سلطنت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مگدھ سلطنت کی توسیع کو دیکھیں تو وہ آج کے ہندوستان سے بڑا علاقہ تھا، جس کی راجدھانی پاٹلی پترا تھی۔ بہار تعلیم کا بھی مرکز تھا۔ نالندہ، بکرم شیلا، اودنت پوری یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ تیلھارا یونیورسٹی بھی یہیں تھیں۔

TOPPOPULARRECENT