Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / نوجوانوں کو اُکسانے کا کودنڈارام پر الزام : کے ٹی آر

نوجوانوں کو اُکسانے کا کودنڈارام پر الزام : کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ 13فبروری (آئی این این) وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے تلنگانہ جے اے سی صدر نشین پروفیسر ایم کودنڈارام کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی بیروزگار افراد ریاست میں بیروزگار نوجوانوں کو اکسانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے آج ضلع سرسلہ میں سب اسٹیشن کے افتتاح کے بعد نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ گمراہ نہ ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی آر ایس حکومت مختلف محکموں میں مخلوعہ جائیدادیں پُر کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔ساری ریاست میں تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ شفاف انداز میں تقررات کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ بیروزگار نوجوانوں کو اکساتے ہوئے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ نوجوانوں کو احتجاج کی راہ اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہیئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT