Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نوجوانوں کو آئی ٹی ملازمتوں کا جھانسہ دینے والا جوڑا گرفتار

نوجوانوں کو آئی ٹی ملازمتوں کا جھانسہ دینے والا جوڑا گرفتار

بنگلور:23 دسمبر: (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولس نے ایک جاب ریاکٹ کو بے نقاب کیاہے جو آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمتیں فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر نوجوانوںکو لوٹ لیا کرتا تھا۔اس کام میں ایک جوڑا ملوث ہے جو بے روزگار اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو یہ کہہ کر ان سے بڑی بھاری رقومات وصول کیا کرتا تھا کہ وہ انھیں آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمتیں فراہم کرے گا مگر وہ اس میں ناکام رہے اور نہ ہی اس جوڑے نے رقومات واپس کیں۔ایسے ہی ایک شخص سے جس نے ان دونوںس ے چوٹ کھائی تھی درج کروائی گئی شکایت پر عمل کرتے ہوئے پولس نے آج ایک کامرس کالج پر چھاپہ مارا اور اس جوڑے کو گرفتار کر لیا جس کا نام سنتانا گوپالن اور امبیکا ہے ۔ان کے قبضے سے پولس نے ایک کیش رسید بک اور تقریباً 24ہزار روپیے ضبط کر لیے۔ان دونوں نے اپنی ویب سائٹ پر آئی ٹی کمپنیوں میں بے روزگار اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کیے جانے کی آفر دی تھی اور رجسٹریشن کے نام پر فی کس ایک ہزار روپیے کی رقم وصول کی تھی۔چنانچہ ان کے پاس 1350خواہشمندوں نے رجسٹریشن کروایا۔مگر ان دونوں نے ان میں سے کسی کا بھی نہ تو انٹرویو کنڈکٹ کروایا اور نہ ہی ان سے بعد میں ملازمت کے نام پر وصول شدہ رقم واپس کی۔اس جوڑے سے پولس پوچھ گچھ کر رہی ہے اور مزید تفصیلات اکھٹا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT