Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نوجوانوں کو خود اعتمادی میں اضافہ پر زور

نوجوانوں کو خود اعتمادی میں اضافہ پر زور

پری پولیس ٹریننگ کا افتتاح ، مہیش مرلی بھگوت کا خطاب
حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) خود اعتمادی کے بغیر زندگی میں کسی بھی قسم کی کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں۔ یہ بات کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے بتائی۔ اُنھوں نے آج یہاں پری پولیس ٹریننگ کے افتتاح کے موقع پر امیدواروں کو مخاطب کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ رچہ کنڈہ پولیس بے روزگار نوجوانوں کو محکمہ پولیس سے وابستہ کرنے کے لئے مثالی اقدامات کررہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ رچہ کنڈہ حدود کے ابراہیم پٹنم، بھونگیر اور چوٹ اُپل کے علاوہ رچہ کنڈہ کے تحت عنبرپیٹ میں پری پولیس ٹریننگ کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ 3 ماہ کے اس تربیتی کورس میں تحریری امتحان کے علاوہ جسمانی طور پر بھی امیدواروں کو مستحکم کیا جائے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ میں عنقریب بڑے پیمانے پر پولیس میں تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT