Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / نوجوانوں کو سٹ ون کی فلاحی اسکیمات سے جوڑنے کی ضرورت

نوجوانوں کو سٹ ون کی فلاحی اسکیمات سے جوڑنے کی ضرورت

نئے تربیتی کورس متعارف کروانے کی تجویز ، میر عنایت علی باقری
حیدرآباد۔18اپریل(سیاست نیوز)چیرمن سٹ وین میرعنایت علی باقری نے جائزہ اجلاس کے دوران سٹ ون ملازمین سے ریاست میںپسماندگی کاشکار طبقات کے نوجوانوں کو روز گار سے جوڑنے والی اسکیمات آگاہ کرنے کی ہدایت دی۔ سٹ ون کا قیام جس مقصد سے عمل میںلایاگیا تھا اس مقصد کو فرامو ش کردیاگیا ہے ۔ انہوں نے سٹ ون ملازمین سے کہاکہ وہ پسماندہ طبقات کے نوجوانوں کو سٹ ون کی فلاحی اسکیمات سے جوڑنے کاکام کریں۔ انہوں نے اجلاس کے دوران بتایا کہ سٹ ون میںنئے تربیتی کورسس کو متعارف کروانے کی تجویز زیرغور ہے۔انہوں نے سٹ ون کے تحت سیکورٹی وینگ ‘ میڈیا کنسلٹنسی ‘ ہیرا ترشی ‘ جواہرات کی تیاری ‘ ایکٹنگ کے نئی کورسس کی شروعات عمل میںلائی جائی گی جس کے متعلق نوجوان بالخصوص تعلیم یافتہ طبقے کے اندر کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے اجلاس میں موجود سٹ عملے کو بتایا کہ پرانے شہر حیدرآباد میں قابل نوجوانوں کی کمی نہیں ہے مگر وہ سہولتوں کے فقدان کاشکار ہیں۔ جناب میرعنایت علی باقری نے مزیدکہاکہ اگر سٹ ون کامیاب کے ساتھ مذکورہ کورسس کی تربیت شروع کرتا ہے تو یقینی طور پر نہ صرف پرانے شہر بلکہ پوری ریاست کے تعلیمی یافتہ مگر بے روزگاری کاشکار نوجوانوں کے لئے ایک راحت کااقدام ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT