Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / نوجوانوں کو فن میں مہارت پیدا کرنے کا مشورہ

نوجوانوں کو فن میں مہارت پیدا کرنے کا مشورہ

فلائی ایویشن اکیڈیمی میں پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت کا افتتاح ، جناب عامر علی خان کا خطاب
حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) تعلیم حاصل کرنا بنیادی فریضہ ہے لیکن تعلیم ہی سب کچھ نہیں، آج کی نوجوان نسل اعلی تعلیم کے صداقت نامے تو اپنے پاس رکھتی ہے لیکن صلاحیت میں وہ زمانے کی دوڑ سے کافی پیچھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان نے کیا ۔ جو آج یہاں علاقہ فتح میدان میں دو ماہ کے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ۔ چینائی کی فلائی ایویشن اکیڈیمی اور روزنامہ سیاست کے اشتراک سے دو ماہ کے تربیتی کورس کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ایویشن ، ایر ہوسٹیس ، ہاسپٹالیٹی۔اور شہری ہوابازی کے کورسیس پر مبنی مختلف کورسوں میں تربیت دی جائے گی ۔ فلائی ایر انسٹی ٹیوٹ نے اپنے پراجکٹ کو لیکر سیاست سے اشتراک کیا اور سیاست نے نوجوان نسل کی تعمیر کیلئے اس کورس کے آغاز کا فیصلہ کیا ۔ آج نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان نے اس کورس کا آغاز کیا ۔ تربیت فتح میدان کے علاقہ میں دی جائے گی ۔ جناب عامر علی خان نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم لازمی ہے لیکن تعلیم ہی سب کچھ نہیں چونکہ آج نوجوان نسل تعلیم میں آگے اور قابلیت میں پیچھے ہونے کے سبب خاطر خواہ نتائج اور اپنی سونچ کے مطابق نشانہ کو عبور کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے اور اعلی تعلیم کے باوجود بھی نوجوان نسل کو مستقبل روشن بنانے اور بہتر انداز میں سیٹلڈ ہونے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی شخصیت کو پرکشش بنانا جدید دور کی اہم ضرورت بن گئی ہے اور ہر چیز میں خصوصیت کی اہمیت ہوگئی ہے ۔ لہذا نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ اپنے مزاج میں تحقیقی پہلوؤں کا اضافہ کریں اور تحقیق کے ذریعہ نئی نئی ایجاد کی کوشش کریں اور کوششیں ہی کامیابی کی جانب لے جاتی ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افضائی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اعلی تعلیم حاصل نہ کرنے والے کئی افراد ہیں جو کئی ملکوں کی معیشت کی لگام کو اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں تو دوسری طرف حکومتوں کی پالیسیوں پر اثر انداز ثابت ہوتے ہیں تو کہیں کھیل کود اور تعلیمی سماجی ، معاشی کمیائی نظام میں اپنا مقام بناچکے ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں سابقہ امریکی صدر ابراہم لنکن ، معروف کھلاڑی سچن ٹینڈولکر ہندوستانی صنعت کے ماہر سرمایہ کار دھیروبھائی امبانی ، انفارمیشن ٹکنالوجی بل گیٹس ، عظیم پریم جی کی مثالیں پیش کی اور کہا کہ آج ڈگری اور پی جی کے باوجود کئی نوجوان بے روزگار ہیں اور معیاری نشانات کے باوجود بھی معمولی ملازمت میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ ہرفن میں اسپلائزیشن کو توجہ دیں ۔ تب ہی دنیا ان کی اہمیت کو سمجھے گی ۔ اس موقع پر عبدالجبار چیف انسکٹرکٹر فلائی ایر انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں تربیت کے علاوہ حصول روزگار کیلئے رہنمائی بھی کی جائے گی ۔ اس موقع پر طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT