Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے کی مہم

نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے کی مہم

ممبئی 17مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی اورخاص طورپر مسلم اکثریتی علاقوں میں منشیات کے خلاف احتجاجی مہم کے آغازسے قبل ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ممبئی کے پولیس کمشنر دتا پڈسالگیکر نے یہاں یقین دلایاکہ شہر میں منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے اور شہر کو منشیات کے کاروبار سے پاک کی پولیسں کی جدوجہد جاری رہے گی کیونکہ پولیس کی کوشش ہے کہ اس لعنت سے نوجوانوں بچایا جوکہ اس کا شکار بن چکے ہیں۔سوشل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر اسوسی ایشن (سیوا) کے زیراہتمام مہم سے پہلے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنریقین دلایا کہ پولیس کی کوشش ہوتی ہے کہ سماجی برائیوں سے نوجوانوں بچانے کے لئے بھر تعاون کیا جائے اوراس سنگین برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ۔ سیوا کے صدر ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے اس موقع پرتقریرکرتے ہوئے کہاکہ بڑی تعداد میں این جی اوز کے نمائندے سارے مہاراشٹرا سے شریک ہوئے ہیں جبکہ مسلم دانشور،علماء کرام ،نے بھی شرکت کی ہے۔
کشمیر دنیا کا واحد مقام جہاں سنیما ہال نہیں: فاروق عبداللہ
سرینگر ، 17مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے وادی کشمیر میں سنیما ہال کھولے جانے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر دنیا کی واحد ایسی جگہ ہے جہاں سینما ہال نہیں ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی شہریوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ کشمیر میں کوئی ملک الموت یا یمراج نہیں اور انہیں یہاں آکر کشمیریوں کی مہمان نوازی کو آزمانا چاہیے ۔ فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار گزشتہ شام یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس میں کشمیر پر بالی ووڈ فلم ’سرگوشیاں‘ کے پریمئر شو کی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT