Sunday , July 23 2017
Home / سیاسیات / نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ضروری : نتیش کمار

نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ضروری : نتیش کمار

پٹنہ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج زور دیا کہ نوجوانوں میں ہنر کا فروغ کیا جانا ضروری ہے کیوں کہ وہ ریاست اور ملک دونوں کی ترقی کے لئے بڑا حصہ ادا کرسکتے ہیں۔ نتیش نے یہاں ورلڈ یوتھ اسکل ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہاکہ بہار میں نوجوانوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور یہی ہمارا سرمایہ ہے۔ بہار نوجوانوں کی مجموعی ترقی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ نوجوانوں کو اگر مختلف ہنر سکھائے جائیں اور ضروری تربیت دی جائے تو اُن کی آمدنی کئی گنا بڑھ جائے گی۔ اِس سے نہ صرف بہار کی ترقی ہوگی بلکہ قوم کے فروغ میں بھی حصہ ادا ہوگا۔اِس پروگرام میں ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو نے شرکت نہیں کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT