Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نوجوانوں کیلئے کئی مواقع دستیاب ‘ جستجو کرنے کی ضرورت

نوجوانوں کیلئے کئی مواقع دستیاب ‘ جستجو کرنے کی ضرورت

ایر لائنز و شہری ہوابازی شعبہ کیلئے مفت ٹریننگ ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آج نوجوانوں کیلئے مواقع بہت ہیں لیکن اس کیلئے جستجو کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایر لائنز کم سیول ایویشن سکٹر میں مختلف زمرہ جات میں شاندار مواقع فراہم ہو رہے ہیں ۔ اس کیلئے مسلم میناریٹی امیدواروں کو اس شعبہ سے وابستہ کرنے ادارہ سیاست نے مفت ٹریننگ کا اہتمام کیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے سیاست گولڈن جوبلی ہال میں فلائی ایر ایویشن اکیڈیمی کے فری ٹریننگ کے طلباء کو اسنادات کی تقسیم کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ سیاست کے تحت مختلف شعبہ جات میں سرگرمیاں جاری ہیں اس میں حکومت تلنگانہ کی میناریٹی اسکالر شپ سے بے شمار مسلم طلبہ استفادہ کررہے ہیں ۔ بیرونی ممالک اسکالر شپ کے لیے سیاست ہیلپ لائن سے مدد حاصل کر کے کئی طلبہ فارن یونیورسٹیز میں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ نئی نسل صرف انجینئر یا ڈاکٹر کو ہی دو اہم پیشے سمجھتی ہے جب کہ کئی ایسے پیشے ہیں جن میں شاندار مستقبل ہے ۔ جناب زاہد علی خاں نے اس موقع پر دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں جناب عبدالجبار کے زیر نگرانی تین ہفتے کی ایوایشن انڈسٹری کی مختصر مدتی فری ٹریننگ میں کامیاب طلباء وطالبات کو سرٹیفیکٹ عطا کئے اور سب سے زیادہ نشانات پانے والے طالب علم کو انعام عطا کیا ۔ لڑکوں اور لڑکیوں کو ان کے درخشاں مستقبل کے لیے وقت کا صحیح استعمال کرنے اور جو سہولیات مہیا ہوتی ہے اس سے استفادہ کا مشورہ دیتے ہوئے بتلایا کہ ووکیشنل ٹریننگ حتی کہ مہندی ڈیزائننگ کورس سے بھی گھریلو لڑکیاں خواتین اچھی کمائی کرسکتی ہیں ۔ شہر کے علاوہ اضلاع میں بھی یہ اسکیم سود مند ثابت ہے ۔ اس موقع پر جناب سید عبدالجبار سنٹر ہیڈ فلائی ایر اکیڈیمی نے ایر لائنز شعبہ میں ایر ہوسٹس کیابین کیرو سے پائلٹ تک کے جو مواقع ہیں اور ہندوستان میں جو کمرشیل ایر لائنز ہیں جہاں ملازمت کے مواقع ہوتے ہیں اور مرکزی وزارت شہری ہوا بازی نئے ایر پورٹ کے قیام اور اس شعبہ کو وسعت دینے کے لیے جو مفاہمت کی ہے اس کی خوشخبری دیتے ہوئے نوجوان نسل کو اس صنعت سے جڑنے کا مشورہ دیا ۔ کیپٹن رضوان جو کمرشیل پائلٹ لائسنس ہولڈر ہیں اس کی تفصیلات بتائی اور مس دیویا جو ایر ہوسٹس ہے لڑکیوں کو اس کا عملی مظاہرہ کروایا ۔ تین ہفتہ کی مفت ٹریننگ کے بعد طلبہ کے لیے امتحان رکھا گیا تھا اور زائد از 70 لڑکے لڑکیوں نے اس میں حصہ لیا ۔ اور تمام شرکاء کو اسنادات دئیے گئے ۔ ابتداء میں سید عبدالجبار نے خیر مقدم کیا ۔ مسٹر ایم اے حمید کیرئیر کونسلر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور شکریہ ادا کیا ۔ اس پروگرام کے انعقاد میں مسٹر محمد آصف ، محمد مکرم ، رضوانہ نے معاونت کی ۔

TOPPOPULARRECENT