Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / نوجوان آئی پی ایس آفیسر کی خود کشی

نوجوان آئی پی ایس آفیسر کی خود کشی

حیدرآباد۔ 16 جون (سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ضلع میں ایک آئی پی ایس عہدیدار کو گولی لگنے کے سبب مشتبہ حالت میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب سال 2012 انڈین پولیس سرویس کے بیاچ سے تعلق رکھنے والے کے ششی کمار جو وشاکھاپٹنم کے پاڈیرو کا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدہ پر فائز تھا، آج صبح کنپٹی پر گولی لگنے سے موت واقع ہوگئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس نارتھ زون مسٹر کمار وسواجیت نے بتایا کہ ششی کمار کا تعلق ٹاملناڈو سے تھا اور وہ غیرشادی شدہ تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مذکورہ آئی پی ایس عہدیدار نے اپنی سرویس ریوالور سے  خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ہے۔ گولی کی آواز سن کر ششی کمار کے ماتحت عہدیدار اس کے چیمبر پہنچ کر اسے دواخانہ منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT