Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نوجوان طبقہ کو آئی ٹی سے استفادہ کرنے پر زور

نوجوان طبقہ کو آئی ٹی سے استفادہ کرنے پر زور

آئی سی ٹی اولمپیاڈ کی افتتاحی تقریب ، جناب محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔16ستمبر(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمو دعلی نے تلنگانہ کے نوجوان طبقے کو انفارمیشن وٹکنالوجی سے استفادہ کرتے کامیابی کی منزلین طئے کرنے کا مشورہ دیا۔ آج یہاں ہوٹل کتریہ انٹرنیشنل میں منعقدہ آئی سی ٹی اولمپیاڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد محمود علی نے انفارمیشن اور ٹکنالوجی کے شعبہ جات میںحکومت تلنگانہ کی جانب سے لائے جارہے اصلاحات کا ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ یہی وقت ہے کہ تلنگانہ کا نوجوان طبقہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ جات میں مہارت حاصل کرتے ہوئے اپنا بہتر مستقبل تیا ر کریں۔جناب محمد محمود علی نے کینڈا کی کمپنی ٹیکنو کڈس کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی تعلیم سے ہی بچوں کو انفارمیشن ٹکنالوجی سے جوڑنے کی سعی تلنگانہ کی ترقی کے لئے ایک بڑا قدم ثابت ہوگی۔انہو ںنے کہاکہ حکومت تلنگانہ مذہب ‘ ذات پات سے بالاتر ہوکر امیر اور غریب کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ، تلنگانہ میں پسماندگی کا شکار تمام طبقا ت کی ترقی کے لیے پابندعہد ہے۔ جناب محمدمحمود علی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے غریب طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی سابق میں کوئی نظیر نہیںملتی۔ انہوں نے تلنگانہ ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ بھی مکمل انصاف کا بھروسہ دلایا۔ انہوں نے بارہ فیصد تحفظات کے لئے اوقافی جائیدادوں کی صیانت ‘ قرضہ جات کی فراہمی اور حکومت کی دیگر فلاحی اسکیمات میں حصہ داری کے لئے حکومت کی جانب سے موثر اقدامات اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔ صدر ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد جناب ایس ایم حسینی مجیب کے علاوہ ایم ڈی ٹیکنو کڈس شریمتی سریکھا کیمباوی بھی اس موقع پر مو جود تھے۔
زندہ دلان حیدرآباد کا ترجمان مزاحیہ ماہنامہ شگوفہ کا شمارہ ستمبر منظر عام پر
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : زندہ دلان حیدرآباد کے ترجمان مزاحیہ ماہنامہ شگوفہ کا تازہ شمارہ ستمبر 2015 زیر ادارت ڈاکٹر سید مصطفی کمال شائع ہوچکا ہے ۔ اس شمارے میں مشتاق احمد یوسفی ، فکرتونسوی ، ڈاکٹر فرزانہ فرح ، نصرت ظہیر ، منظور الامین ، نٹ کھٹ عظیم آبادی ، ندیم صدیقی ، رزاق اثر شاہ آبادی کے مضامین اور ڈاکٹر راہی قریشی ، طارق منظور ، واحد انصاری ، مرزا عاصی اختر ، سندر مالیگانوی ، فیض رتلامی ، مسرور شاہجہاں پوری ، توحید الحق اور عزیز نجیب آبادی کی منظومات شامل ہیں ۔ اس شمارے میں ممتاز مزاحیہ شاعر غوث خواہ مخواہ کے لیے خصوصی گوشہ بھی شریک ہے جس میں خواہ مخواہ کے کلام کا مختصر انتخاب ، انٹرویو اور ایک مضمون شائع کیا گیا ہے ۔ 58 صفحات پر مشتمل یہ شمارہ ہمہ رنگی سرورق کے ساتھ 25 روپئے میں ہدیٰ بک ڈپو ، پرانی حویلی ، یوسف بک اسٹال چادر گھاٹ ، اور اے ون اسٹیشنرس فرسٹ لانسر سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ نیز ویب سائٹ shugoofa.com پر بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT