Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / نوجوان لڑکی کا اغواء اور عصمت ریزی کی کوشش واچ مین سمیت 6 افراد گرفتار

نوجوان لڑکی کا اغواء اور عصمت ریزی کی کوشش واچ مین سمیت 6 افراد گرفتار

شمس آباد ۔ /13 اکٹوبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ کے قریب واقع ایک فارم ہاؤس میں ایک لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب عبدالرحمن ساکن کاماٹی پورہ ، عبدالکریم شاستری پورم ، عبدالرحیم کاماٹی پورہ ، سید عبدالفہیم کاماٹی پورہ ، محمد عمران علی بہادر پورہ /10 اکٹوبر کو کوالیس گاڑی میں حیدرآباد سے شمس آباد آرہے تھے کہ آرام گڑھ چوراہے پر ایک تنہا لڑکی کو دیکھ کر اس کا اغواء کیا اور اسے رالہ گوڑہ کے قریب واقع فارم ہاؤز لیجاکر اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی جس میں واچ مین بنڈاری یادیا نے بھی ان کا ساتھ دیا ۔ تمام نے شراب نوشی کی ہوئی تھی اور لڑکی کو چاقو کی نوک پر وہاں لے گئے ۔ لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے ان کے چنگل سے بچ نکلنے اور شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے تمام چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT