Tuesday , April 25 2017
Home / ہندوستان / نوجوان نسل مجاہدین آزادی کے قربانی کے جذبات کو سمجھے :نائیڈو

نوجوان نسل مجاہدین آزادی کے قربانی کے جذبات کو سمجھے :نائیڈو

نئی دہلی10اپریل (سیاست ڈاٹ کام)اطلاعات و نشریات کے وزیر وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پیغامات کے ذریعہ لوگوں کو تحریک دینے کے لئے ان کے نظریات اور تعلیمات پر کتابیں دستیاب کرائی جانی چاہئے ۔ نائیڈو نے نیشنل گاندھی میوزیم کے تعاون سے پبلی کیشنز ڈویژن کے ذریعہ شائع کتاب ”چمپارن میں گاندھی” کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی نے نوجوانوں کو انسانیت ، رحم دل اور عزم مصمم کے اہم سبق دیئے اور اگلی نسل کو ان کے فلسفہ ”میری زندگی میرا پیغام” کو سمجھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ملک کے مختلف علاقوں کے مجاہدین آزادی کی اعلی ترین قربانی کے جذبے کو سمجھنا چاہئے ۔ نائیڈو نے اس موقع پر پبلی کیشنز ڈویژن کے ذریعہ شائع دیگر دو کتابوں کا بھی اجرا کیا جن میں رومیاں رولاں اورمہاتما گاندھی کے درمیان خط و کتابت اور دوسری گاندھی سیریز (آٹھویں جلد) کے عنوان سے شائع ہوئی ہے ۔ نائیڈو نے وزیراعظم نریندر مودی کے حال ہی میں ‘من کی بات’ تقریر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے چمپارن تحریک اور گاندھی جی کی جدوجہد کی اہمیت کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چمپارن پہلی غیر تشدد عوامی تحریک تھی جس کی مہاتما گاندھی نے قیادت کی تھی اور یہ ملک کی آزادی کے لئے مستقبل کے جدوجہد کی تحریک بنا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT