Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نوجوان نسل میں اخلاق و کردار کا فقدان، بہتر تربیت پر زور

نوجوان نسل میں اخلاق و کردار کا فقدان، بہتر تربیت پر زور

ٹی ایل اے کے طلبہ کی تہنیتی تقریب، محمد شفیق الزماں کا خطاب
حیدرآباد۔17اپریل(سیاست نیوز)پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرنے والے نہ صرف وقت کے پابند ہوتے ہیںبلکہ سنجیدگی کے ساتھ زندگی گذار نے والوں میںان کاشمار کیاجاتا ہے اور یہ مذہب اسلام کی بنیادی تعلیم کا حصہ ہے جو ہماری شناخت کا اہم حصہ بھی ہے۔ٹی ایل اے کے دسویں اور گیارویں بیاچ کے طلبہ کی تہنیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد شفق الزماںسابق آئی اے ایس ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ جناب عبدالجبار صدیقی جنرل سکریٹری اور کوارڈینٹرتلنگانہ ‘ اے ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے زیر صدارت منعقدہ تقریب سے ڈاکٹر ایم اے رفیق مشیر شاداں انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر‘ پروفیسر انور خان کے علاوہ دیگر نے بھی مخاطب کیا۔ صدر ٹی ایل اے وحید داد خان‘ نائب صدر محسن صدیقی‘ سکریٹری خواجہ عبدالمقتدر‘ جوائنٹ سکریٹری محمد فریدالدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جناب شفیق الزماں نے ٹی ایل اے کے تحت ٹیچرس ٹریننگ تکمیل کرنے والے اساتذہ کو ملت اسلامیہ کی نمائندہ شخصیت قراردیتے ہوئے کہاکہ تربیت یافتہ ٹیچرس کا عمل ‘ طریقۂ زندگی طلبہ کے لئے مشعل راہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے نو تربیت یافتہ ٹیچرس سے مخاطب ہوکر کہاکہ ملک وملت کے مستقبل کے تربیت کی ذمہ داری انہیں سونپی جاری ہے لہذا شدت پسندی اختیار کرنے کے بجائے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قوم وملت کے مستقبل کی تربیت کے فرائض انجام دئے جائیں۔ڈاکٹر ایم اے رفیق نے تربیت یافتہ ٹیچرس کو اخلاقیات بھی پڑھانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ اخلاقی کمی کے سبب تعلیم یافتہ نوجوان بھی والدین کی نافرمان ہیں ۔ پروفیسر انور خان نے نوجوان نسل میںاخلاق وکردار کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا۔ بعدازاں ٹیچنگ لیرنگ اکیڈیمی کے زیر اہتمام تربیت حاصل کرنے والے دسویں اور گیارویں بیاچ کے ٹیچرس میںاسناد کی تقسیم عمل میںلائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT