Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / نوجوان ولیعہد سعودی عرب کی بااثر شخصیت ’مسٹر سب کچھ‘

نوجوان ولیعہد سعودی عرب کی بااثر شخصیت ’مسٹر سب کچھ‘

ریاض ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے نائب ولیعہد محمد بن سلمان کی عمر صرف 30 سال ہے لیکن وہ غیرمعمولی اختیارات کی حامل شخصیت ہیں۔ چنانچہ سفارتکاروں نے ان کا نام ہی ’’مسٹرسب کچھ‘‘ (Mr Everything) رکھ دیا ہے۔ سعودی عرب کی معیشت کا انحصار تیل پر ہے لیکن اب یہ پالیسی تبدیل کی جارہی ہے۔ شاہ سلمان کے فرزند نے بتایا جاتا ہیکہ اس معاملہ میں اہم رول ادا کیا ہے اور وہ سعودی عرب کی بااثر شخصیت بن چکے ہیں۔ اس وقت وہ ملک کی معاشی پالیسی کے ہی ذمہ دار نہیں بلکہ بحیثیت وزیردفاع فوجی امور پر بھی کافی کنٹرول رکھتے ہیں۔ انہوں نے انتہائی کم عرصہ میں غیرمعمولی اختیارات حاصل کرلئے۔ گذشتہ سال شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد ان کے والد شاہ سلمان نے جب اقتدار سنبھالا تو اس کے فوری بعد ولیعہد محمد بن سلمان کا عروج شروع ہوگیا۔ مغربی سفارتکاروں کی نظر میں وہ انتہائی بااثر شخصیت ہیں اور موجودہ سعودی فرمانروا پر بھی کافی اثر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کونسل آف اکنامک اینڈ ڈیولپمنٹ افیرس کی ذمہ داری بھی سنبھالی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو کے امور کے بھی نگران ہیں۔ بحیثیت وزیردفاع انہوں نے سعودی عرب کی یمن میں فوجی مداخلت کو یقینی بنایا اور یہاں سعودی عرب کی زیرقیادت اتحادی فوج گذشتہ 13 ماہ سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT