Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / نوجوان کا قتل ‘ تین پولیس اسٹیشنوں میں حدود پر الجھن

نوجوان کا قتل ‘ تین پولیس اسٹیشنوں میں حدود پر الجھن

حیدرآباد ۔ 22 مئی ( سیاست نیوز) رچہ کونڈہ پولیس حدود میں ایک آٹو ڈرائیور کا قتل کردیا گیا تاہم اس وردات پر تین پولیس اسٹیشنوں میں حدود سے متعلق الجھن پیدا ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب سنتوش نگر کا ساکن ساجد خان کرایہ پر آٹو حاصل کرکے چلایا کرتا تھا ۔ کل رات اسے نا معلوم افراد نے گھر سے طلب کیا اور آج صبح اس کی نعش دستیاب ہوئی ۔ اس اطلاع پر تین پولیس اسٹیشنوں کے مابین حدود کے تعلق سے الجھن پیدا ہوگئی ۔ کئی گھنٹوں کی الجھن اور تگ و دو کے بعد یہ طئے پایا کہ یہ قتل میرپیٹ پولیس کے حدود میں پیش آیا ۔ ساجد خان کو نا معلوم افراد نے سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا تھا ۔ پولیس کو مقتول کی شناخت اور قاتلوں کی تلاش سے زیادہ حدود کی فکر تھی جس میں کئی گھنٹے بھی ضائع ہوگئے ۔ تین پولیس اسٹیشنوں کے حکام جائے واردات کو اپنے حدود میں قبول کرنے سے انکار کر رہے تھے ۔ بعدازاں میرپیٹ انسپکٹر رنگا سوامی نے بتایا کہ 25سالہ ساجد خان کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا ‘ تاہم انہوں نے حدود کے متعلق الجھن پر تبصرہ نہیں کیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کے قریب شراب کی بوتلیں دستیاب ہوئی ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ متوفی کو آٹو مالک پیسے کیلئے پریشان کرتا تھا ۔ انسپکٹر کا کہنا ہے کہ ساجد خان قتل کیس میں ناجائز تعلقات کی اطلاعات بھی ہیں ۔ تاہم پولیس ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT