Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / نوجوان کھلاڑیوں کو سالانہ 5 لاکھ روپئے اسکالرشپ کا موقع

نوجوان کھلاڑیوں کو سالانہ 5 لاکھ روپئے اسکالرشپ کا موقع

28 اگست کو نائب صدروینکیا نائیڈو کے ہاتھوں ویب سائیٹ کا آغاز

 

نئی دہلی۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں 28 اگست کو اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں وزارت اسپورٹس کے قومی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی کھوج کیلئے تیار کئے جانے والے ویب سائیٹ کا اجراء عمل میں آئے گا۔ وزیر اسپورٹس وجئے گوئل نے کہا کہ نائب صدرجمہوریہ اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس ویب سائٹ کی تیاری کا اصل مقصد ہندوستان کے ابھرتے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت پروان چڑھانا ہے۔ ہندوستان بھر سے 1000 بچوں کا انتخاب عمل میں آئے گا جنہیں 8 سال کی مدت کیلئے 5 لاکھ روپئے کی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی، تاہم ابھرتے کھلاڑیوں کو اس ویب سائیٹ پر اپنی درخواست تین مراحل میں دینے کی سہولت دستیاب ہے۔ پہلے مرحلے میں رجسٹریشن جس کے بعد پروفائل کی تیاری جس کے بعد کارناموں کی تفصیلات فراہم کرنی ہوگی۔ یہ ویب سائیٹ انگریزی کے علاوہ دیگر علاقائی زبانوں میں بھی دستیاب رہے گی۔ اس ویب سائیٹ کی اسمارٹ فون کیلئے ایپ بھی تیار کی گئی ہے ۔ اس ویب سائیٹ کی تیاری کا اصل مقصد باصلاحیت کھلاڑیوں کو ناانصافی سے محفوظ رکھتے ہوئے ان کے کارناموں کو راست حکومت تک رسائی دلوانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT