Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / نوجوان کھلاڑی خوب محنت کریں تنڈولکر کی تلقین

نوجوان کھلاڑی خوب محنت کریں تنڈولکر کی تلقین

پونے ، 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ کی پہچان سچن تنڈولکر نے آج پُرجوش لڑکوں اور لڑکیوں سے کہا کہ ہندوستان کیلئے کھیلنے کا خواب ہو تو اس کی تکمیل کیلئے بہت محنت کریں۔ بارہ متی میں جو صدر ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن شرد پوار کا آبائی ٹاؤن ہے، وہاں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سے موسوم وسیع و عریض نئے اسٹیڈیم کا افتتاح کرتے ہوئے سچن نے کہا کہ کم عمر لڑکے، لڑکیاں اگر اپنے کرکٹ کریئر میں کامیابی چاہتے ہیں تو انھیں سخت محنت کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ انھوں نے اس کھیل کیلئے بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات کو فروغ دینے میں شرد پوار کے رول کی ستائش بھی کی۔ سچن نے کہا: ’’میں نے انڈیا کیلئے کھیلنے اور ورلڈ کپ جیتنے کا خواب دیکھا تھا۔ یہ بہت طویل سفر رہا۔‘‘

TOPPOPULARRECENT