Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / نوجوت سدھو کی کانگریس میں شمولیت

نوجوت سدھو کی کانگریس میں شمولیت

NEW DELHI, JAN 15 (UNI):-Cricketer-turned-politician Navjot Singh Sidhu on Sunday joined Congress ahead of assembly poll in Punjab after meeting party vice- president Rahul Gandhi, in New Delhi on Sunday. UNI PHOTO -4U

نئی دہلی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاست داں بننے والے نوجوان سدھو  پنجاب اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد ان کی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ سدھو کی بیوی نوجوت کور گزشتہ سال نومبر کے دوران کانگریس میں شامل ہوگئی ہیں جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ بھی اس پارٹی میں شامل ہوجائیں گی۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ’’انڈین نیشنل کانگریس سدھو کی کانگریس پریوار میں شرکت کا خیرمقدم کرتی ہے اور ہم خیال افراد کو مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے بصیرت افروز انداز فکر پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘‘۔ سرجے والا نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ ’’سدھو اپنی راست گوئی، قوم پرستی، طنز و مزاح کے لئے جانے جاتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی شمولیت سے کانگریس پارٹی پنجاب اور دیگر مقامات پر مستحکم ہوگی‘‘۔ سدھو کے بی جے پی سے علیحدہ ہونے کے بعد نوجوت کور اور اکالی دل کے سابق رکن اسمبلی پرگت سنگھ جنہوں نے آواز پنجاب تنظیم کے قیام کے لئے سدھو سے ہاتھ ملایا تھا۔ کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔ قبل ازیں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ سدھو جوڑا عام آدمی پارٹی میں شامل ہوسکتا ہے، لیکن عام آدمی پارٹی کی قیادت کے ساتھ ان کی بات چیت ناکام ہوگئی تھی۔ پنجاب اسمبلی کے 4 فروری کو انتخابات ہوں گے۔ بی جے پی کی حلیف اکالی دل نے سدھو کی کانگریس میں شمولیت پر تنقید کی ہے۔ پنجاب کے ڈپٹی چیف منسٹر سکھبیر سنگھ بادل نے سدھو سے سوال کیا کہ وہ انتخابات سے صرف 20 دن قبل پنجاب کیوں آئے ہیں۔
اس دوران پنجاب کے سینئر کانگریس لیڈر امریندر سنگھ نے اپنی پارٹی میں سدھو کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔
امریندر سنگھ نے کہا کہ سدھو حلقہ امرتسر مشرقی سے کانگریس کے امیدوار ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی انتخابات  میں بی جے پی۔ شرومنی اکالی دل اتحاد، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سہ رخی مقابلہ متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT