Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / نوجوت سنگھ سدھو کے بارے میں تجسس برقرار

نوجوت سنگھ سدھو کے بارے میں تجسس برقرار

نئی دہلی ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاستداں بننے والے نوجوت سنگھ سدھو کے بارے میں تجسس برقرار ہے۔ انہوں نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہیکہ وہ کس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد ان کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ فی الحال اس وقت ہر کوئی ان کے مستقبل کے منصوبہ کے بارے میں قیاس آرائی کررہا ہے۔ پارٹی نے آج کہا کہ راجیہ سبھا سے استعفیٰ دینے نوجوت سنگھ سدھو کا فیصلہ ان کا اپنا ذاتی ہے۔ اب وہ کسی بھی تنظیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ سدھو نے جمعہ کے دن دہلی چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی لیکن بعدازاں وہ اس ملاقات کے بارے میں اظہار خیال سے گریز کرتے رہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان دلیپ پانڈے نے کہاکہ سدھو کے بارے میں ابھی کوئی بات واضح نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT