Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / نوراتری تہوار میں غیر ہندو شریک نہ ہوں : وی ایچ پی

نوراتری تہوار میں غیر ہندو شریک نہ ہوں : وی ایچ پی

احمدآباد ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نوراتری تہوار آج شروع ہورہا ہے اور وشوا ہندو پریشد نے ریاست کے مختلف مقامات پر جہاں رقص (گربا) کے پروگرامس منعقد ہوتے ہیں، باب الداخلہ پر بیانرس لگائے ہیں جن پر یہ لکھا گیا ہے کہ غیر ہندو اس پروگرام میں شریک نہ ہوں اور یہ صرف ’’ہندوؤں کیلئے‘‘ ہے۔ گجرات وی ایچ پی قائدین کے مطابق ریاست بھر میں تقریباً 100 مقامات پر جہاں رقص کے پروگرامس ہوتے ہیں یہ بیانرس لگائے جارہے ہیں۔ اس کے بعد تجارتی مقامات پر بھی ایسے بیانرس لگائے جائیں گے۔ ایک بیانر پر لکھا گیا کہ نوراتری ہندو تہوار ہے لہٰذا بتوں کی پوجا پر یقین نہ رکھنے والوں کو شرکت نہیں کرنا چاہئے۔ وی ایچ پی نے کہا کہ لو جہاد کو روکنے کیلئے یہ اقدام ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT