Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نورانی لباس کی پیشکش شیروانی صرف 2200 روپئے میں دستیاب

نورانی لباس کی پیشکش شیروانی صرف 2200 روپئے میں دستیاب

سکریٹری اقلیتی بہبود تلنگانہ ریاست سید عمر جلیل نے شیروانی کے خصوصی کاونٹر کا افتتاح کیا
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس ریلیز ) : سکریٹری اقلیتی بہبود تلنگانہ ریاست سید عمر جلیل نے نورانی لباس شوروم ٹولی چوکی میں ریڈی میڈ شیروانی کے خصوصی کاونٹر کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر شوروم میں تیار کئے گئے ملبوسات بالخصوص شیروانی کی سلوائی کی ستائش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ پروپرائٹر نورانی لباس شوروم محمد عبدالقادر نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے سیزن کے موقع پر ریڈی میڈ شیروانی کو واجبی داموں میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ ان شیروانیوں کو معیاری کپڑوں سے تیار کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرڈر پر دے کر شیروانی سلوانے پر اور کپڑا خریدنے کے لیے تقریبا 7000 روپئے تا 8000 روپئے خرچ ہوتے ہیں نورانی لباس کے شوروم میں ریڈی میڈ شیروانی کی قیمت صرف 2200 روپئے رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دلہا اور ان کے افراد خاندان کے لیے آرڈر پر شیروانی تیار کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان جو مغربی تہذیب کو اپنا کر شیروانی کو زیب تن نہیں کررہے ہیں جب کہ شہر حیدرآباد میں نواب خاندان ، جاگیر دار ، دیگر دولت مند شیروانی کا استعمال کرتے تھے ۔ شہر حیدرآباد میں قدیم تہذیب کو آگے بڑھانے کے لیے کم قیمت میں ریڈی میڈ شیروانی فروخت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیروانی ، دبیز کپڑا استعمال کرنے والے شوقین افراد کو ایک مرتبہ ہمارے شوروم کا مشاہدہ کرناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شوروم میں عربی توپ ، صدری ، پٹھانی سوٹس ، کرتہ پائجامہ دیگر ملبوسات دستیاب رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے علاوہ بیرونی ریاست کرناٹک ، مہاراشٹرا اور اضلاع کے خواہش مند بھی ان کے شوروم سے رجوع ہو کر ملبوسات خریدتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT