Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / نوزائیدہ بچوں کی اسمگلنگ ، این جی او دفتر کے باہر دو بچوں کی کھوپڑی برآمد

نوزائیدہ بچوں کی اسمگلنگ ، این جی او دفتر کے باہر دو بچوں کی کھوپڑی برآمد

کلکتہ۔25نومبر(سیاست ڈاٹ کام) نوزائیدہ بچوں کی اسمگلنگ ریاکٹ کا معاملہ اب بھیانک رخ اختیار کرتا جارہا ہے ۔سی آئی ڈی کے افسران نے ایک این جی او کے دفتر کے باہر سے زمین کھدائی کے دوران دوبچوں کی کھوپڑی برآمد کی ہے ۔سی آئی ڈی افسران مہالندا پور میں اس جگہ کی مزید کھدائی کررہے ہیں اور شبہ ہے کہ یہاں پر مزید بچوں کے ڈھانچے برآمد ہوسکتے ہیں ۔جمعرات کی رات سی آئی ڈی نے ایک گھر پر چھاپہ مار ٹھاکر پوکھر سے دس بچوں کو برآمد کیا ہے ۔اس معاملے میں دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔سی آئی ڈی کے اندازوں کے برخلاف نوزائیدہ بچوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کا ریکٹ کا دائرہ کار بہت ہی زیادہ پھیلتا جارہا ہے ۔اب تک اس معاملے میں 13افراد کی گرفتاری ہوچکی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT