Monday , July 24 2017
Home / پاکستان / نوشیرہ میں ہندوستانی فوجی چوکیوں کوتباہ کرنے کا دعویٰ

نوشیرہ میں ہندوستانی فوجی چوکیوں کوتباہ کرنے کا دعویٰ

ہندوستانی فوج کے ویڈیو کلپ کے جواب میں پاکستان کا فٹیج جاری
اسلام آباد ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی مورچوں پر بطور سزاء فائر حملوں پر مشتمل ہندوستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو کلپ کے جواب میں جیسے کو تیسا اقدام کے طور پر پاکستانی فوج نے بھی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میںلائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوجی چوکیوں کو پہنچنے والے نقصانات دکھائے گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنی فوج کی فیس بک پیج پر پوسٹ کردہ ویڈیو کے ساتھ جاری کردہ بیان میں الزام عائد کیا کہ ہندوستان نے 13 مئی کو بعض بے قصور سویلیئنس کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک منہ توڑ جواب کے طور پر پاکستانی فوج نے نوشیرہ سیکٹر میں ہندوستانی چوکیوں کو تباہ کردیا‘‘۔ 87 سیکنڈ پرمبنی ویڈیو میں دکھایا گیا ہیکہ ہندوستانی چوکیوں پر بھاری شلباری کی جارہی تھی جس میں وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے۔ پاکستانی فوج کا ویڈیو فٹیج دراصل ہندوستانی فوج کی طرف سے جاری اس ویڈیو کے جواب میں منظرعام پر آیا۔ ہندوستانی فٹیج میں دکھایا گیا تھا کہ فوجی کارروائی کے دوران جنگلاتی علاقوں میں تعمیر شدہ بعض ڈھانچوں کو تباہ کیا جارہا تھا۔ تاہم پاکستانی فوج نے نوشیرہ میں اپنی فوجی چوکیوں کو تباہ کرنے سے متعلق ہندوستان کے دعوے کو مسترد کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT