Wednesday , August 16 2017
Home / خواتین کا صفحہ / نومولود بچوں کی جِلد، ناخنوںکی حفاظت ضروری

نومولود بچوں کی جِلد، ناخنوںکی حفاظت ضروری

آپ کے بچے کی جلد بہت نازک اور باریک ہوتی ہے اور اُس کو پورے سال کے دوران خاص حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچے کو سورج کی سیدھی شعاعیں پڑنے سے بچائیں خاص کر گرم موسم میں اور صبح کے گیارہ بجے سے شام کے چار بجے کے درمیان۔ گرمیوں میں اس کے چہرے کو بچانے کیلئے اُس کو بڑی اور گہری ٹوپی پہنائیں۔

اگر آپ کے بچے کو دھوپ سے جلن ہوجائے تو فوراً طبی توجہ حاصل کریں۔ آپ کے نومولود بچے کی اُنگلیوں کے ناخن چھوٹے، نرم اور باریک ہوں گے لیکن اگر بچے کو کھرچنے کی عادت ہو تو وہ اس کے چہرے کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ اس لئے اس کی انگلیوں کے ٹاخنوں کو ہمیشہ کٹا ہوا رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ نیل کٹر کا استعمال کرتے وقت اس کا ناخن کاٹتے ہوئے اس کی اُنگلی کا پیڈ اس کے ناخن سے دور لے جائیں تاکہ انگلی کٹنے سے بچا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT