Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / نونہالوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت

نونہالوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت

مدرسہ رحمت العلوم کی سنگ بنیاد تقریب ، جناب عامر علی خاں اور طاہر جمیل کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مدرسہ رحمت العلوم معین آباد ضلع رنگاریڈی کا سنگ بنیاد آج بروز جمعرات بوقت 12 بجے دن زیر نگرانی حضرت مولانا مفتی محمد محبوب شریف نظامی موسس صدر مدرسہ رحمت سوسائٹی کے بدست جناب طاہر جمیل عابد شاہ ولی حفظ اللہ معلم مکہ مکرمہ سعودی عربیہ نے انجام دی ۔ اس موقع پر احاطہ مدرسہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری صدام حسین کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ جلسہ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر حافظ محمد فضل اللہ شریف سکریٹری رحمت سوسائٹی ، جناب محمد انور ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، مولانا بانعیم خطیب مسجد حرمین جدہ سعودی عربیہ ، محمد مرتضی نے شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض صدام حسین نے انجام دئیے ۔ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے کہا کہ آج ہمارے نونہالوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے کی بے حد ضرورت ہے ۔ ہم روزمرہ دنیاوی کاموں میں وقت برباد کررہے ہیں حالات حاضرہ پر غور کریں تو دنیا کے حالات بے حد سنجیدہ ہوگئے ہیں غور و فکر کی ضرورت ہے ۔ حافظ بانعیم خطیب مسجد حرمین نے پر اثر تقریر کرتے ہوئے دین کی روشنی میں اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی صدارتی تقریر میں مولانا مفتی محمد محبوب شریف نظامی نے دینی مدرسوں کی تعلیم و تربیت پر تفصیل پیش کی ۔ اپنی حیات کو اللہ کا تحفہ سمجھ کر اللہ کی خوشنودی کے لیے اپنے کام کو انجام دیں زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ۔ محمد مرتضی نے تمام مہمانوں اور شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT