Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / نوٹوں کی تبدیلی کا لالچ ‘ ایک شخص سے 36 لاکھ روپئے ہڑپ لئے گئے

نوٹوں کی تبدیلی کا لالچ ‘ ایک شخص سے 36 لاکھ روپئے ہڑپ لئے گئے

حیدرآباد۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) نوٹ بندی کے بعد منسوخ شدہ کرنسی کی تبدیلی اور کمیشن کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد آج ایک اور واقعہ سامنے آیا جہاں 2,000 روپئے کی نوٹوں کی تبدیلی کا لالچ دے کر ایک شخص سے 36 لاکھ سے زائد روپئے ہڑپ لئے گئے۔ صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آئے واقعہ کے بعد پولیس نے چوکسی اختیار کرلی اور ان اجنبی افراد کی تلاش شروع کردی ہے جنہوں نے شکایت گذار شخص وینکٹیش کے قبضہ سے لاکھوں روپئے کا سرقہ کرلیا۔ توجہ ہٹاکر اس شخص کو چکمہ دیا گیا۔ انسپکٹر صنعت نگر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ شکایت گذار شخص کو 20% کمیشن دینے کے لالچ پر اس سے 2,000 روپئے کی کرنسی نوٹوں کو جمع کروایا گیا۔ دھوکہ باز افراد نے اس سے کہا تھا کہ انہیں2,000 روپئے کی کرنسی نوٹ چاہئے اور اس کے عوض وہ رقم کے علاوہ 20% کمیشن بھی ادا کریں گے۔ صنعت نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT