Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹوں کی تبدیلی کیلئے آج صرف سینئیر سٹیزنس کو اجازت

نوٹوں کی تبدیلی کیلئے آج صرف سینئیر سٹیزنس کو اجازت

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) ملک بھر میں تمام بنکوں کی جانب سے کل بروز ہفتہ صرف سینئیر سٹیزنس کو نوٹوں کی تبدیلی کی اجازت ہوگی ۔ بنکوں نے یہ فیصلہ صرف سینئیر سٹیزنس کیلئے کیا ہے جہاں وہ اپنے پرانے کرنسی نوٹوں کو نئے نوٹوں سے تبدیل کراسکتے ہیں ۔ یہ فیصلہ ملک کے تمام بنکوں پر قابل اطلاق ہوگا ۔ 8 نومبر کو 500 اور 1000 رپوئے کے نوٹوں کی تبدیلی کے اعلان کے بعد سے بنکوں اور اے ٹی یام پر طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں ۔ انڈیا بینک اسوسی ایشن کے چیرمین راجیو رمیش نے بتایا کہ بنکوں کی جانب سے بنک شاخوں میں نوٹوں کی تبدیل نہیں کریں گے بلکہ صرف سینئیر سٹیزنس ہی نوٹس تبدیل کراسکتے ہیں ۔ بنک کے دیگر تمام سرویس برقرار رہے گی بنک میں زیر التواء کاموں کو پورا کرلیا جائے گا ۔ وزیر اعظم مودی نے رشوت کے خاتمہ کیلئے یہ اقدام اٹھایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT