Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹوں کی تبدیلی کے خلاف تلنگانہ کانگریس کا آج احتجاج

نوٹوں کی تبدیلی کے خلاف تلنگانہ کانگریس کا آج احتجاج

حیدرآباد۔ 13 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اُتم کمار ریڈی نے تمام کانگریس ورکرس اور قائدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ کل بروز پیر ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں۔ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی جانب سے بڑی کرنسی نوٹوں کو منسوخ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا جائے۔ بڑی نوٹوں کی تبدیلی میں غریب، متوسط اور گرہست خواتین کی زندگیوں کو مشکل ترین بنا دیا ہے۔ کانگریس، کالے دھن کے خلاف ہے لیکن حکومت نے جس طریقہ سے 1000 اور 500 روپئے کی نوٹوں کو منسوخ کیا ہے، وہ قابل مذمت ہے۔ ملک میں مودی حکومت کے فیصلے سے بے چینی اور برہمی پیدا ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT