Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / نوٹوں کی تنسیخ ایک ناکام اقدام ، شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کا بیان

نوٹوں کی تنسیخ ایک ناکام اقدام ، شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کا بیان

تھانے ۔ /17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی حکومت پر نوٹوں کی تنسیخ کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے نے آج کہا کہ نہ تو کالا دھن برآمد ہوسکا اور نہ کرپشن کا خاتمہ ہوسکا ۔ وہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے جو تھانے کے بلدی انتخابات کے سلسلہ میں تھا ، جو /21 فبروری کو مقرر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ نوٹوں کی تنسیخ کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ خود مجھے بھی عوام کو رقم کیلئے طویل قطاروں میں کھڑے دیکھ کر تکلیف ہوتی تھی ۔ کئی افراد قطار ہی میں فوت ہوگئے ۔ مجھے اس لئے تکلیف ہوتی تھی کیونکہ میں سنتا تھا کہ لوگ بشمول نوجوان اپنی رقم واپس حاصل نہ کرسکے۔

TOPPOPULARRECENT