Sunday , May 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نوٹوں کی تنسیخ سے عوام پریشان

نوٹوں کی تنسیخ سے عوام پریشان

بھیمگل۔/27نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھیمگل مستقر اور منڈل کے مواضعات میں500 اور 1000 روپئے کے نوٹ بند ہونے پر کافی مشکلات کا سامنا عوام کو کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں افراتفری کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ ملک بھر کے عوام نوٹوں کی تبدیلی کیلئے بینک اور اے ٹی ایم سنٹر کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ملک کے عوام اپنے ہی ملک کے نوٹوں کو اپنے ہاتھوں میں رکھنے کے باوجود اس کے استعمال سے قاصر ہیں۔ غریب عوام کی نیند اُڑ گئی ہے۔ نوٹ رکھنے کے باوجود اس کے استعمال کرنے والے پر ایک عام شہری آج 100 روپئے کے لئے بھی در در کی ٹھوکر کھارہے ہیں۔ ہر سرکاری اور خانگی ہاسپٹلوں پر بھی اس کا اثر پڑا ہے۔ زیر علاج مریضوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں تجارت پوری طرح ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ پرانے 500 اور 1000 کے  نوٹوں کو بینکوں سے نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے کافی جدوجہد کرنا پڑرہا ہے عوام کا یہ حال ہے کہ بینک کھلنے سے پہلے ہی بینک کے پاس طویل قطار لگاکر کھڑے نظر آرہے ہیں۔ قطار میں 4 تا6 گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ بینکوں میں رقم ختم ہونے کی اطلاع مل رہی ہے۔ لمبی لمبی قطاروں میں مرد و خواتین، ضعیف حضرات اور نوجوان بینک سے رقم نکالنے کیلئے کھڑے رہنے پر بھی مایوسی ہورہی ہے۔ پٹرول پمپس میں 500 اور 1000 کے نوٹوں کا چلن ختم ہوچکا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT