Monday , March 27 2017
Home / ہندوستان / نوٹوں کی تنسیخ پر بھوسلے کے تبصرے کو شیوسینا کی تائید

نوٹوں کی تنسیخ پر بھوسلے کے تبصرے کو شیوسینا کی تائید

ممبئی۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج این سی پی کے رکن پارلیمنٹ ادین راجے بھوسلے کے تبصرے کی تائید کی جنہوں نے کہا تھا کہ عوام بینکوں کو لوٹ لیں گے اور انہیں تباہ کردیں گے اگر نوٹوں کی تنسیخ کے اقدام سے فائدہ ہونے والے حالات جلد ہی درست نہ ہوجائیں۔ شیوسینا نے کہا کہ نقد رقم کے انتشار پر عوام کی فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے گھوسلے نے یہ بیان دیا ہے۔ گھوسلے مراٹھا جنگجو چھترپتی شیواجی کی نسل سے ہیں انہوں آنجہانی نائب چیف منسٹر وائی وی چاوان کی سانگلی میں موت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کئی بڑی سیاسی شخصیتوں کی موجودگی میں یہ تبصرہ کیا جس میں بی جے پی کے کئی ایم پی اور ایم ایل اے بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT